ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرل سیلاب: لایعنی امور پر کروڑوں خرچ کرنے والے کی طرف سے 500 کروڑ: کانگریس

کیرل سیلاب: لایعنی امور پر کروڑوں خرچ کرنے والے کی طرف سے 500 کروڑ: کانگریس

Mon, 20 Aug 2018 23:56:52    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کیرل سیلاب کے تناظر میں کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے کہا کہ نریندر مودی کیرل کے لوگوں کے جان و مال سے سیاست کر رہے ہیں کیرل کو صرف 500 کروڑ روپے دیے گئے جبکہ 2000 کروڑ کی مانگ تھی۔ جس طرح خود تشہیر میں خرچ کرتے ہیں اسی طرح کیرالہ کی مدد کریں۔

انتخابی تشہیر (پروپیگنڈے )پر 5000 کروڑ، بیرون ملک اسفار پر 2000 کروڑ، بی جے پی کے دفتر پر 1100 کروڑ، فٹنس ویڈیو پر 35 کروڑ خرچ کئے جاتے ہیں تو پھر کیرل کو صرف 500 کروڑ کیوں دیا گیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیرالہ کی مدد کافی تاخیر سے کی گئی وہ بھی ایک قلیل مقدار میں ، وزیر اعظم دریادلی دکھائیے۔ یہ پیسہ ملک کا ہے۔کیرالہ کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہے ہیں، اس سے ان کی ’ٹیم انڈیا‘ کا نفاق ظاہر ہو گیا ہے۔

کیرل بی جے پی لیڈر سریش اس سیلاب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگ امیر ہیں، اس لئے ان کی مدد نہیں کرنی چاہئے۔ اس شخص نے 2014 میں کیرل میں مودی کے لیے تشہیر کیا تھا۔اگر کیرالہ میں بی جے پی کی حکومت ہوتی یا الیکشن ہوتے تو بھی کیا 500 کروڑ کی مدد ہی دی جاتی۔ جو راحت گجرات اور آسام کو دی گئی ہے اس کے مقابلے میں کیرل کو دی گئی مدد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم نے کیرالہ کی سیلاب کو قومی آفت کو اس لیے ا اعلان نہیں کیا کیونکہ انہیں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (NCCF) بنانا پڑے گا۔ 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے، 3.5 ملین لوگوں بے گھر ہیں، 3 ہزار سے زیادہ ریلیف کیمپ لگے ہیں۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ قومی آفت نہیں ہے؟ انہوں نے بی جے پی کی تنقید کررتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے متعلق بی جے پی کی کیا پالیسی ہے۔کسی دن سختی کی بات کی جاتی ہے تو کبھی بریانی کھانے چلے جاناتو کبھی خط لکھنا؟ پاکستان کے ساتھ امن بحالی کے لئے کئے گئے ہر کوشش میں کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن حکومت اپنی پالیسی کی وضاحت کرے ۔ 


Share: